بنگلورو۔15؍دسمبر(ایس او نیوز) کنڑا چلوولی لیڈر واٹال ناگراج نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی کے پارلیمان ہاؤز کے روبرو شیر میسور ٹیپو سلطان کا مجسمہ نصب کیاجائے ۔ آج چامراج پیٹ کے ٹیپو سلطان پیالیس میں ٹیپو جینتی تقریبات میں حصہ لینے کے بعد مخاطب ہوکر واٹال ناگراج نے کہاکہ مرکزی حکومت کو بھی سالانہ 10نومبر کو ٹیپو سلطان جینتی کا اہتمام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیپو سلطان نے بنگلور اور سری رنگا پٹن میں انگریز حکومت کے خلاف چار جنگیں کیں اور بدقسمتی سے چوتھی جنگ میں شہید ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ بنگلور اور سری رنگا پٹن میں ٹیپو سلطان کے مجسمے سرکاری طور پر قائم کئے جانے چاہئیں ، ساتھ ٹیپو سلطان کی جائے پیدائش دیونہلی کی ہمہ جہت ترقی کیلئے منصوبے مرتب کرنے ہوں گے۔